کتب حدیثمختصر صحيح مسلمابوابباب: آدمیوں کی مثال ان سو اونٹوں کی طرح ہے جن میں سواری کے لائق کوئی بھی نہ ہو ۔
حدیث نمبر: 1752
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : تم آدمیوں کو ایسا پاتے ہو جیسے سو اونٹ ، کہ ان اونٹوں میں ایک بھی ( چالاک عمدہ ) سواری کے قابل نہیں ملتا ( اسی طرح عمدہ ، مہذب ، عاقل ، نیک ، نیک بخت ، خوش اخلاق یا صالح پرہیزگار یا موحد دیندار سو آدمیوں میں ایک آدمی بھی نہیں نظر آتا ) ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 1752