کتب حدیثمختصر صحيح مسلمابوابباب: فارس ( ایران ) کے بارے میں جو بیان ہوا ۔
حدیث نمبر: 1751
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ بیٹھے تھے کہ سورۃ الجمعہ نازل ہوئی ۔ پس جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ آیت پڑھی کہ ” پاک ہے وہ اللہ جس نے عرب کی طرف پیغمبر بھیجا اور اوروں کی طرف بھی جو ابھی عرب سے نہیں ملے “ ( الجمعہ : 3 ) ایک شخص نے پوچھا کہ یا رسول اللہ ! یہ لوگ کون ہیں جو عرب کے سوا ہیں ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کو جواب نہ دیا یہاں تک کہ اس نے ایک ، دو یا تین بار پوچھا ۔ اس وقت ہم لوگوں میں سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ بھی بیٹھے ہوئے تھے ۔ پس آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا دست مبارک ان پر رکھا اور فرمایا کہ اگر ایمان ثریا ( ستارے ) پر ہوتا تو بھی ان کی قوم میں سے کچھ لوگ اس تک پہنچ جاتے ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 1751