کتب حدیث ›
مختصر صحيح مسلم › ابواب
› باب: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب کو گالی دینے کی ممانعت اور بعد والوں پر ان کی فضیلت ۔
حدیث نمبر: 1746
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : میرے اصحاب کو برا مت کہو ، میرے اصحاب کو برا مت کہو ، قسم اس کی جس کے ہاتھ میں میری جان ہے کہ اگر کوئی تم میں سے احد پہاڑ کے برابر سونا ( اللہ کی راہ میں ) خرچ کرے تو ان کے مد ( سیر بھر ) یا آدھے مد کے برابر بھی نہیں ہو سکتا ۔