کتب حدیث ›
مختصر صحيح مسلم › ابواب
› باب: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان کہ جو چیز آج زمین پر سانس والی موجود ہے وہ سو سال تک ختم ہو جائے گی ۔
حدیث نمبر: 1745
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی آخری عمر میں ایک رات ہمیں عشاء کی نماز پڑھائی ۔ جب سلام پھیرا تو کھڑے ہوئے اور فرمایا کہ تم نے اپنی اس رات کو دیکھا ؟ اب سے سو برس کے آخر پر زمین والوں میں سے کوئی نہ رہے گا ۔ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے کہا کہ لوگ جو ” سو سال تک “ والی احادیث بیان کرتے ہیں اس میں انہیں مغالطہٰ لگا ہے ۔ بلکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ فرمایا کہ آج جو لوگ موجود ہیں ان میں سے کوئی نہ رہے گا یعنی یہ صدی پوری ہو جائے گی ۔