حدیث نمبر: 1736
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` طفیل رضی اللہ عنہ اور ان کے ساتھی آئے اور کہنے لگے کہ اے اللہ کے رسول ! ( قبیلہ ) دوس نے کفر اختیار کیا ہے اور مسلمان ہونے سے انکار کیا تو دوس کے لئے بددعا کیجئے ۔ کہا گیا کہ دوس کے لوگ تباہ ہوئے ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اے اللہ ! دوس کو ہدایت کر اور ان کو میرے پاس لے کر آ ۔