کتب حدیث ›
مختصر صحيح مسلم › ابواب
› باب: ” غفار “ اور ” اسلم “ قبائل کے لئے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی دعا ۔
حدیث نمبر: 1732
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : اللہ تعالیٰ نے ( قبیلہ ) اسلم کو سلامت رکھا اور ( قبیلہ ) غفار کو بخشا اور یہ میں نہیں کہتا بلکہ اللہ عزوجل فرماتا ہے ۔
حدیث نمبر: 1733
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا خفاف بن ایماء غفاری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی نماز میں فرمایا کہ اے اللہ ! بنی لحیان کو لعنت کر اور رعل کو ، ذکوان اور عصیہ کو جنہوں نے اللہ تعالیٰ کی اور اس کے رسول کی نافرمانی کی اور اللہ تعالیٰ نے ( قبیلہ ) غفار کو بخش دیا اور ( قبیلہ ) اسلم کو محفوظ کر دیا ۔