حدیث نمبر: 1719
ابوعبداللہ آصف
´سیدہ ام مبشر رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ` انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم ام المؤمنین حفصہ رضی اللہ عنہا کے پاس فرماتے تھے کہ انشاء اللہ اصحاب شجرہ میں سے کوئی جہنم میں نہ جائے گا ۔ یعنی جن لوگوں نے درخت کے نیچے بیعت کی ۔ انہوں نے کہا کہ یا رسول اللہ ! کیوں نہ جائیں گے ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو جھڑکا ۔ حفصہ رضی اللہ عنہا نے کہا کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ ” کوئی تم میں سے ایسا نہیں جو جہنم پر سے نہ جائے “ ( سورۃ : مریم 71 ) پس نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ بیشک اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ ” پھر ہم پرہیزگاروں کو نجات دیں گے اور ظالموں کو ان کے گھٹنوں کے بل اس میں چھوڑ دیں گے “ ( سورۃ : مریم 72 ) ۔