حدیث نمبر: 1703
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں چار شخصوں نے قرآن کو جمع کیا اور وہ چاروں انصاری تھے ۔ سیدنا معاذ بن جبل ، ابی بن کعب ، زید بن ثابت اور ابوزید رضی اللہ عنہما ۔ قتادہ نے کہا کہ میں نے سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے کہا کہ ابوزید کون ہے ؟ انہوں نے کہا کہ میرے چچاؤں میں سے ایک تھے ۔