حدیث نمبر: 1689
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ` نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم بیت الخلاء میں ( قضائے حاجت کے لئے ) گئے تو میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے وضو کا پانی رکھا ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم جب باہر نکلے تو پوچھا کہ یہ پانی کس نے رکھا ہے ؟ لوگوں نے یا میں نے کہا کہ ابن عباس نے ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اے اللہ ! اس کو دین میں سمجھ عطا فرما ۔