کتب حدیثمختصر صحيح مسلمابوابباب: سیدنا عبداللہ بن جعفر رضی اللہ عنہ بن ابی طالب کی فضیلت ۔
حدیث نمبر: 1688
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا عبداللہ بن جعفر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب سفر سے تشریف لاتے تو ہم لوگوں سے ملتے ۔ سیدنا عبداللہ بن جعفر کہتے ہیں کہ ایک بار مجھ سے ملے اور حسن یا حسین رضی اللہ عنہما سے ، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہم میں سے ایک کو اپنے آگے بٹھایا اور ایک کو پیچھے ، یہاں تک کہ مدینہ میں آئے ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 1688
حدیث نمبر: 1688M
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا عبداللہ بن جعفر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے ایک دن اپنے پیچھے بٹھایا اور آہستہ سے ایک بات فرمائی جس کو میں کسی سے بیان نہ کروں گا ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 1688M