کتب حدیث ›
مختصر صحيح مسلم › ابواب
› باب: سیدنا سلمان ، صہیب اور بلال رضی اللہ عنہم کی فضیلت کا بیان ۔
حدیث نمبر: 1683
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا عائذ بن عمرو رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` سیدنا سلمان ، صہیب اور بلال رضی اللہ عنہما چند دوسرے لوگوں میں بیٹھے ہوئے تھے کہ سیدنا ابوسفیان ان کے پاس آئے ۔ پس وہ کہنے لگے کہ اللہ کی تلواریں اللہ کے دشمن کی گردن پر اپنے موقع پر نہ پہنچیں ( یعنی اللہ کا یہ دشمن نہ مارا گیا ) ۔ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے کہا کہ تم قریش کے بوڑھے اور سردار کے حق میں ایسا کہتے ہو ؟ ( سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے مصلحت سے ایسا کہا کہ کہیں ابوسفیان ناراض ہو کر اسلام بھی قبول نہ کرے ) اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آ کر اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان کیا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اے ابوبکر ! شاید تم نے ان لوگوں کو ناراض کیا ہے ( یعنی سلمان اور صہیب اور بلال رضی اللہ عنہما کو ) ؟ اگر تم نے ان کو ناراض کیا ۔ تو اپنے پروردگار کو ناراض کیا یہ سن کر سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ ان لوگوں کے پاس آئے اور کہنے لگے کہ اے بھائیو ! میں نے تمہیں ناراض کیا ؟ وہ بولے کہ اے ہمارے بھائی ! نہیں ، اللہ تعالیٰ تمہیں بخشے ۔