کتب حدیث ›
مختصر صحيح مسلم › ابواب
› باب: سیدنا زید بن حارثہ رضی اللہ عنہ اور اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ کی فضیلت کا بیان ۔
حدیث نمبر: 1681
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت منبر پر تھے کہ اگر تم اس کی امارت میں طعن کرتے ہو ( اس سے مراد سیدنا اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ تھے ) تو بیشک تم نے اس سے پہلے اس کے باپ ( زید ) کی امارت میں بھی طعن کیا تھا اور اللہ کی قسم ! اس کا باپ سرداری کے لائق تھا اور سب لوگوں میں وہ میرا زیادہ پیارا تھا ۔ اور اللہ کی قسم یہ ( یعنی اسامہ ) بھی سرداری کے لائق ہے اور اللہ کی قسم ! اب اسامہ اس کے بعد سب لوگوں میں مجھے زیادہ پیارا ہے ۔ لہٰذا میں تمہیں وصیت کرتا ہوں کہ اسامہ کے ساتھ اچھا سلوک کرنا ( کیوں ) کہ وہ تم میں نیک بخت لوگوں میں سے ایک ہے ۔