کتب حدیثمختصر صحيح مسلمابوابباب: سیدنا زید بن حارثہ رضی اللہ عنہ کی فضیلت کا بیان ۔
حدیث نمبر: 1680
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے ، انہوں نے کہا کہ` ہم زید بن حارثہ کو زید بن محمد کہا کرتے تھے ( اس وجہ سے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو منہ بولا بیٹا کہا تھا ) ، یہاں تک کہ قرآن میں اترا کہ ” ان کو ان کے باپوں کی طرف نسبت کر کے پکارو اور یہی اللہ تعالیٰ کے نزدیک اچھا ہے “ ( الاحزاب : 5 ) ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 1680