کتب حدیث ›
مختصر صحيح مسلم › ابواب
› باب: سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کی والدہ ، سیدہ ام سلیم رضی اللہ عنہا کی فضیلت کا بیان ۔
حدیث نمبر: 1677
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کسی عورت کے گھر میں نہیں جاتے تھے سوا اپنے ازواج کے یا ام سلیم کے ( جو سیدنا انس رضی اللہ عنہ کی والدہ اور سیدنا ابوطلحہ رضی اللہ عنہ کی بیوی تھیں ) ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ام سلیم کے پاس جایا کرتے تھے ۔ لوگوں نے اس کی وجہ پوچھی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ مجھے اس پر بہت رحم آتا ہے ، اس کا بھائی میرے ساتھ مارا گیا ۔
حدیث نمبر: 1678
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ` آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : میں جنت میں گیا ، وہاں میں نے ( کسی کے چلنے کی ) آہٹ پائی تو میں نے پوچھا کہ کون ہے ؟ لوگوں نے کہا کہ غمیصا بنت ملحان ( ام سلیم کا نام غمیصا یا رمیصا تھا ) انس بن مالک کی والدہ ہیں ۔