کتب حدیثمختصر صحيح مسلمابوابباب: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے قول ( ( ما ظنّک باثنین .... ) ) کے متعلق ۔
حدیث نمبر: 1621
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے ان سے بیان کیا ، کہا کہ میں نے اپنے سروں پر مشرکوں کے پاؤں دیکھے اور ہم غار میں تھے ۔ میں نے عرض کیا کہ یا رسول اللہ ! اگر ان میں سے کوئی اپنی قدموں کی طرف دیکھے گا تو ہمیں دیکھ لے گا ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اے ابوبکر ! تو ان دونوں کو کیا سمجھتا ہے جن کے ساتھ تیسرا اللہ بھی ہے ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 1621