کتب حدیث ›
مختصر صحيح مسلم › ابواب
› باب: سیدنا عیسیٰ علیہ السلام کے قول ( ( امنت باﷲ وکذبت نفسی ) ) کے متعلق ۔
حدیث نمبر: 1620
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : سیدنا عیسیٰ علیہ السلام نے ایک شخص کو چوری کرتے ہوئے دیکھا ، تو آپ نے اس سے فرمایا کہ تو نے چوری کی ؟ تو وہ بولا کہ ہرگز نہیں ، قسم اس کی جس کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں ہے ( میں نے چوری نہیں کی ) ۔ سیدنا عیسیٰ علیہ السلام نے کہا کہ میں اللہ تعالیٰ پر ایمان لایا اور میں نے اپنے آپ کو جھٹلایا ( یعنی مجھ ہی سے غلطی ہوئی ہو گی جب تو قسم کھاتا ہے تو تو ہی سچا ہے ) ۔