کتب حدیثمختصر صحيح مسلمابوابباب: سیدنا عیسیٰ علیہ السلام کے متعلق ۔
حدیث نمبر: 1618
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : میں عیسیٰ علیہ السلام سے دنیا اور آخرت دونوں جگہ میں سب سے زیادہ نزدیک ہوں ۔ لوگوں نے کہا کہ یا رسول اللہ ! کس طرح ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ پیغمبر ایک باپ کے بیٹوں کی طرح ہیں جن کی مائیں الگ الگ ہیں ، ان کا دین ایک ہی ہے اور میرے اور ان کے بیچ میں اور کوئی نبی نہیں ہے ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 1618