کتب حدیث ›
مختصر صحيح مسلم › ابواب
› باب: سیدنا موسیٰ علیہ السلام اور اللہ تعالیٰ کے فرمان ( ( فبراہ اﷲ مما .... ) ) کے متعلق ۔
حدیث نمبر: 1610
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` موسیٰ علیہ السلام بڑے حیادار مرد تھے ، ان کو کبھی کسی نے ننگا نہیں دیکھا تھا ۔ آخر بنی اسرائیل کہنے لگے کہ ان کو فتق ( خصیئے پھول جانے ) کی بیماری ہے ۔ ایک بار انہوں نے کسی پانی کے مقام پر غسل کیا اور اپنا کپڑا پتھر پر رکھا ، تو وہ بھاگتا ہوا چلا اور سیدنا موسیٰ علیہ السلام اپنا عصا لئے اس کے پیچھے چلے ، اس کو مارتے جاتے تھے اور فرماتے جاتے تھے کہ اے پتھر ! میرا کپڑا دے ۔ یہاں تک کہ وہ پتھر جہاں بنی اسرائیل کے لوگ جمع تھے وہاں جا رکا ۔ اور اسی کے متعلق یہ آیت اتری کہ ” اے ایمان والو ! تم ان لوگوں کی طرح مت ہو جنہوں نے موسیٰ علیہ السلام کو ستایا ( ان پر تہمت لگائی ) پھر اللہ تعالیٰ نے ان کو اس بات سے پاک کیا جو لوگوں نے کہی تھی اور وہ اللہ تعالیٰ کے نزدیک عزت والے تھے “ ۔