کتب حدیثمختصر صحيح مسلمابوابباب: سیدنا ابراہیم علیہ السلام کے قول ( ( رب ارنی .... ) ) الایۃ کے متعلق اور سیدنا لوط علیہ السلام اور یوسف علیہ السلام کا ذکر ۔
حدیث نمبر: 1608
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ہم ابراہیم علیہ السلام سے شک کرنے کا زیادہ حق رکھتے ہیں ، جب انہوں نے کہا کہ ” اے میرے رب ! مجھے دکھلا دے کہ تو مردوں کو کس طرح زندہ کرتا ہے ؟ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ کیا تجھے یقین نہیں ہے ؟ سیدنا ابراہیم علیہ السلام بولے کہ کیوں نہیں ؟ مجھے یقین ہے لیکن میں چاہتا ہوں کہ میرے دل کو تشفی ہو جائے “ ( علم الییقن سے عین الیقین کا مرتبہ حاصل ہو جائے ( ۔ ( البقرہ : 260 ) اور اللہ تعالیٰ لوط علیہ السلام پر رحم کرے ، وہ مضبوط اور سخت چیز کی پناہ چاہتے تھے اور ( یعنی نبی تو اللہ سے مانگتا ہے جبکہ لوط علیہ السلام مضبوط رکن کی خواہش کر رہے تھے ) ۔ اور اگر میں قید خانے میں اتنی مدت رہتا جتنی مدت سیدنا یوسف علیہ السلام رہے ، تو فوراً بلانے والے کے ساتھ چلا آتا ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 1608