کتب حدیث ›
مختصر صحيح مسلم › ابواب
› باب: اس آدمی کے بارے میں جو پسند کرے کے مجھے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا دیکھنا نصیب ہو جائے اگرچہ میرے اہل و عیال قربان ہو جائیں ۔
حدیث نمبر: 1604
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : میری امت میں بہت چاہنے والے میرے وہ لوگ ہوں گے ، جو میرے بعد پیدا ہوں گے ان میں سے کوئی یہ خواہش رکھے گا کہ کاش اپنے گھر والوں اور مال سب کو قربان کرے اور مجھے دیکھ لے ۔