کتب حدیثمختصر صحيح مسلمابوابباب: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے دیکھنے کی تمنا اور اس پر حریص ہونا ۔
حدیث نمبر: 1603
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : قسم اس کی جس کے ہاتھ میں محمد کی جان ہے ، ایک زمانہ ایسا آئے گا جب تم مجھے دیکھ نہ سکو گے اور میرا دیکھنا تمہیں تمہارے بال بچوں اور اپنے مال سے زیادہ عزیز ہو گا ( اس لئے میری صحبت غنیمت سمجھو ، زندگی کا اعتبار نہیں اور دین کی باتیں جلد سیکھ لو ) ۔ ابواسحاق ( یعنی ابن محمد بن سفیان ) نے کہا کہ میرے نزدیک اس کا معنی یہ ہے ” لان یرانی معہم “ کا مطلب میں یہ سمجھتا ہوں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا دیدار مقدم ہو گا ۔ اور اس عبارت میں تقدیم و تاخیر ہے ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 1603