کتب حدیثمختصر صحيح مسلمابوابباب: دین کی جس بات کی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم خبر دیں ، اس میں اور دنیاوی رائے میں فرق کے متعلق ۔
حدیث نمبر: 1602
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا طلحہ بن عبیداللہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ کچھ لوگوں کے پاس سے گزرا جو کھجور کے درختوں کے پاس تھے ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ یہ لوگ کیا کر رہے ہیں ؟ لوگوں نے عرض کیا کہ پیوند لگاتے ہیں یعنی نر کو مادہ میں رکھتے ہیں کہ وہ گابہہ ہو جاتی ہے ( یعنی زیادہ پھل لاتی ہے ) ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میں سمجھتا ہوں کہ اس میں کچھ فائدہ نہیں ہے ۔ یہ خبر ان لوگوں کو پہنچی تو انہوں نے پیوند کرنا چھوڑ دیا ۔ اس کے بعد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ خبر پہنچی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اگر اس میں ان کو فائدہ ہے تو وہ کریں ، میں نے تو ایک خیال کیا تھا تو میرے خیال کو نہ لو ۔ لیکن جب میں اللہ تعالیٰ کی طرف سے کوئی حکم بیان کروں تو اس پر عمل کرو ، اس لئے کہ میں اللہ تعالیٰ پر جھوٹ بولنے والا نہیں ہوں ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 1602