کتب حدیثمختصر صحيح مسلمابوابباب: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم مکہ اور مدینہ میں کتنی کتنی مدت رہے ؟
حدیث نمبر: 1592
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مکہ میں تیرہ برس تک رہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر وحی اترا کرتی تھی اور مدینہ میں دس برس تک رہے ۔ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تریسٹھ برس کی عمر میں وفات پائی ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 1592
حدیث نمبر: 1593
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مکہ میں پندرہ برس تک ( فرشتوں کی ) آواز سنتے تھے اور ( فرشتوں کی یا اللہ کی آیات کی ) روشنی دیکھتے تھے سات برس تک ، لیکن کوئی صورت نہیں دیکھتے تھے پھر آٹھ برس تک وحی آیا کرتی تھی اور دس برس تک مدینہ میں رہے ( یہ روایت شاذ ہے ) ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 1593