کتب حدیثمختصر صحيح مسلمابوابباب: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ناموں کی تعداد کے بیان میں ۔
حدیث نمبر: 1590
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا جبیر بن مطعم رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : میرے کئی نام ہیں ، میں محمد ، احمد اور ماحی یعنی میری وجہ سے اللہ تعالیٰ کفر کو مٹائے گا ۔ اور میں حاشر ہوں ، لوگ میرے پاس قیامت کے دن شفاعت کے لئے اکٹھے ہوں گے ۔ اور میں عاقب ہوں ، یعنی میرے بعد کوئی پیغمبر نہیں ہے ۔ اور اللہ تعالیٰ نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا نام رؤف اور رحیم رکھا ( بہت نرم اور بہت مہربان ) ( صلی اللہ علیہ وسلم ) ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 1590
حدیث نمبر: 1591
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے کئی نام ہم سے بیان کرتے تھے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میں محمد صلی اللہ علیہ وسلم ہوں اور احمد اور مقفی ( یعنی عاقب ) اور حاشر اور نبی التوبہ اور نبی الرحمۃ ( کیونکہ توبہ اور رحمت کو آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے ساتھ لے کر آئے ) ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 1591