کتب حدیثمختصر صحيح مسلمابوابباب: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے گفتگو کے انداز کے بیان میں ۔
حدیث نمبر: 1583
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا عروہ بن زبیر کہتے ہیں کہ` سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے تھے اور کہتے تھے کہ سن اے حجرہ والی سن اے حجرہ والی ۔ اور ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا نماز پڑھتی تھیں ۔ جب نماز پڑھ چکیں تو انہوں نے عروہ سے کہا کہ تم نے ابوہریرہ ( رضی اللہ عنہ ) کی باتیں سنیں ( اتنی دیر میں انہوں نے کتنی حدیثیں بیان کیں ) اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اس طرح سے بات کرتے تھے کہ گننے والا اس کو چاہتا تو گن لیتا ( یعنی ٹھہر ٹھہر کر آہستہ سے اور یہی تہذیب ہے ۔ چڑ چڑ اور جلدی جلدی باتیں کرنا عقلمندی اور دانائی کا شیوہ نہیں ) ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 1583