کتب حدیث ›
مختصر صحيح مسلم › ابواب
› باب: وحی کے دوران سردی میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا پسینہ مبارک ۔
حدیث نمبر: 1571
ابوعبداللہ آصف
´ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر سردی کے دنوں میں بھی وحی اترتی ، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی پیشانی سے ( وحی کی سختی سے ) پسینہ بہہ نکلتا تھا ۔
حدیث نمبر: 1572
ابوعبداللہ آصف
´ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ` حارث بن ہشام نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر وحی کیسے آتی ہے ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ کبھی تو ایسی آتی ہے جیسے گھنٹی کی جھنکار ، اور وہ مجھ پر نہایت سخت ہوتی ہے ۔ پھر جب پوری ہو جاتی ہے تو میں یاد کر چکا ہوتا ہوں اور کبھی ایک فرشتہ مرد کی صورت میں آتا ہے اور جو وہ کہتا ہے میں اس کو یاد کر لیتا ہوں ۔