کتب حدیثمختصر صحيح مسلمابوابباب: آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے چہرہ مبارک ، آنکھوں اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ایڑی کا بیان ۔
حدیث نمبر: 1562
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا دہن کشادہ تھا ( کیونکہ مردوں کے لئے دہن کی کشادگی عمدہ ہے اور عورتوں کے لئے بری ہے ) آنکھوں میں سرخ ڈورے چھوٹے ہوئے اور ایڑیاں کم گوشت والی تھیں ۔ سماک سے ( شعبہ نے ) پوچھا کہ ” ضلیع الفم “ کیا ہے ؟ تو انہوں نے کہا کہ بڑا چہرہ ۔ پھر ( شعبہ ) نے کہا ” اشکل العین “ کیا ہے ؟ تو انہوں نے کہا دراز شگاف آنکھوں کے ( لیکن سماک کا یہ کہنا غلط ہے اور صحیح وہی ہے کہ سفیدی میں سرخی ملی ہوئی ) شعبہ نے کہا ” منہوس العقبین “ کیا ہے تو انہوں نے کہا ایڑی پر کم گوشت والے ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 1562