کتب حدیث ›
مختصر صحيح مسلم › ابواب
› باب: اچھا خواب اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہے اور برا خواب شیطان کی طرف سے ہے ۔
حدیث نمبر: 1516
ابوعبداللہ آصف
´ابوسلمہ کہتے ہیں کہ` میں نے سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ سے سنا ، وہ کہتے تھے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے کہ اچھا خواب اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہے اور برا خواب شیطان کی طرف سے ۔ پھر جب کوئی تم میں سے ناپسندیدہ خواب دیکھے تو بائیں طرف تھوکے یا ( تھوکے بغیر ) تھو تھو کرے اور اللہ کی پناہ مانگے اس کے شر سے ، پھر وہ خواب اس کو ضرر نہیں پہنچائے گا ۔ ابوسلمہ نے کہا کہ میں بعض خواب ایسے دیکھتا جو کہ پہاڑ سے بھی زیادہ مجھ پر بھاری ہوتے ، لیکن جب میں نے یہ حدیث سنی تو مجھ کو کچھ پرواہ نہ رہی ۔