کتب حدیثمختصر صحيح مسلمابوابباب: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا قول کہ جس نے مجھے خواب میں دیکھا ، تحقیق اس نے مجھے سچ مچ دیکھا ۔
حدیث نمبر: 1515
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ،` آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے کہ جو شخص مجھے خواب میں دیکھے ، وہ عنقریب مجھے جاگتے میں بھی دیکھے گا یا فرمایا کہ جو خواب میں مجھے دیکھے ، اس نے مجھے بیداری میں دیکھا ۔ شیطان میری صورت نہیں بن سکتا ۔ ابوسلمہ نے کہا کہ ابوقتادہ نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : جس نے مجھے دیکھا ، اس نے سچ دیکھا ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 1515