کتب حدیثمختصر صحيح مسلمابوابباب: تزکیہ اور مدح کی کراہت کے بارے میں ۔
حدیث نمبر: 1510
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے ایک شخص کا ذکر آیا تو ایک شخص بولا کہ یا رسول اللہ ! اللہ کے رسول کے بعد کوئی شخص فلاں فلاں کام میں اس شخص سے بہتر نہیں ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ہائے تو نے اپنے صاحب کی گردن کاٹ لی ، کئی بار ایسا ہی فرمایا ۔ پھر فرمایا کہ اگر تم میں سے کوئی اپنے بھائی کی تعریف کرنا ضروری سمجھے ( اگر وہ واقعی ایسا ہو ) تو یوں کہے کہ میں خیال کرتا ہوں کہ وہ ایسا ہے اس پر بھی میں اللہ کے سامنے کسی کو اچھا نہیں کہتا ( یعنی معلوم نہیں کہ وہ اللہ کے نزدیک کیا ہے کیونکہ یہ علم اللہ کے سوا کسی کو نہیں یا جس کو اللہ بتائے ) ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 1510