کتب حدیث ›
مختصر صحيح مسلم › ابواب
› باب: تعریف کرنے والوں کے مونہوں ( منہ ) میں مٹی ڈالنے کا بیان ۔
حدیث نمبر: 1509
ابوعبداللہ آصف
´ہمام بن حارث سے روایت ہے کہ` ایک شخص سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کی تعریف کرنے لگا ۔ سیدنا مقداد رضی اللہ عنہ اپنے گھٹنوں کے بل بیٹھے ، اور وہ ایک موٹے آدمی تھے اور تعریف کرنے والے کے منہ میں کنکریاں ڈالنے لگے ۔ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے کہا کہ اے مقداد ! تمہیں کیا ہوا ؟ وہ بولے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ جب تم تعریف کرنے والوں کو دیکھو تو ان کے منہ میں خاک ڈال دو ۔