حدیث نمبر: 1506
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا شرید رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` میں ایک دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے سوار ہوا ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : تجھے امیہ بن ابی صلت کے کچھ شعر یاد ہیں ؟ میں نے کہا جی ہاں ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ پڑھ ۔ میں نے ایک بیت پڑھا ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اور پڑھ ۔ میں نے ایک اور پڑھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اور پڑھ یہاں تک کہ میں نے سو ابیات پڑھے ۔