حدیث نمبر: 1505
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ایک شخص راہ میں بہت پیاس کی حالت میں جا رہا تھا کہ اسے ایک کنواں ملا ۔ وہ اس میں اترا اور پانی پی لیا ۔ پھر نکلا تو ایک کتے کو دیکھا کہ اس نے ( پیاس کی وجہ سے ) اپنی زبان نکالی ہوئی ہے اور ہانپ رہا ہے اور گیلی مٹی چاٹ رہا ہے ۔ وہ شخص بولا کہ اس کتے کا یہ حال پیاس کے مارے ویسا ہی ہے جیسا میرا حال تھا ۔ پھر وہ کنوئیں میں اترا اور اپنے موزے میں پانی بھرا ، اور موزہ منہ میں لے کر اوپر چڑھا اور وہ پانی کتے کو پلایا تو اللہ تعالیٰ نے اس کی یہ نیکی قبول کی اور اس کو بخش دیا ۔ لوگوں نے عرض کیا کہ یا رسول اللہ ! ہمیں ان جانوروں کو کھلانے اور پلانے میں بھی ثواب ہے ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ہر تازے جگر والے میں ثواب ہے ( یہ اس لئے کہا کہ مرے ہوئے حیوان کا جسم اور جگر خشک ہو جاتا ہے )