حدیث نمبر: 1503
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ایک عورت کو بلی کی وجہ سے عذاب ہوا ۔ اس نے بلی کو پکڑے رکھا یہاں تک کہ وہ مر گئی ، پھر اسی بلی کی وجہ سے وہ جہنم میں گئی ۔ جب اس نے بلی کو قید میں رکھا تو نہ کھانا دیا ، نہ پانی اور نہ اس کو چھوڑا کہ وہ زمین کے جانور کھاتی ( اس نے بلی کو تڑپا تڑپا کر مارا تھا اس لئے جہنم میں گئی ) ۔