حدیث نمبر: 1502
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ` آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : پیغمبروں میں سے ایک پیغمبر ایک درخت کے نیچے اترے ، ان کو ایک چیونٹی نے کاٹا تو ان کے حکم سے چیونٹیوں کا چھتہ نکالا گیا پھر انہوں نے حکم دیا تو وہ جلا دیا گیا ۔ تب اللہ تعالیٰ نے ان کو وحی بھیجی کہ ایک چیونٹی کو ( جس نے کاٹا تھا ) تو نے سزا دی ہوتی ( دوسری چیونٹیوں کا کیا قصور تھا ) ۔