حدیث نمبر: 1499
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ غار میں تھے اس وقت آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر سورۃ ” والمرسلات عرفًا “ اتری تھی ۔ ہم آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے منہ مبارک سے تازی تازی یہ سورت سن رہے تھے کہ اتنے میں ایک سانپ نکلا ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اس کو مار ڈالو ۔ ہم اس کے مارنے کو لپکے تو وہ ہم سے سبقت لے گیا ( یعنی چھپ گیا ) ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ نے اس کو تمہارے ہاتھ سے بچایا جیسا کہ تمہیں اس کے شر سے بچایا ۔