حدیث نمبر: 1492
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ` آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : اگر کوئی نحوست یقینی ہو سکتی ہے تو گھوڑے ، عورت اور گھر میں ہو سکتی ہے ۔
حدیث نمبر: 1493
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ` آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : اگر ( نحوست ) کسی چیز میں ہے تو وہ گھر ، خادم اور گھوڑا ہے ۔