کتب حدیثمختصر صحيح مسلمابوابباب: نوء کوئی چیز نہیں ۔
حدیث نمبر: 1488
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : نہ تو ایک کی بیماری دوسرے کو لگتی ہے ، نہ ہامہ ہے ، نہ نوء کی کوئی حقیقت ہے اور نہ صفر کی ۔ ( نوء ستارے کے طلوع و غروب کو کہتے ہیں جیسے عربوں کا بھی خیال تھا اور آج کل کے نجومیوں کا بھی کہ فلاں ستارے کی وجہ سے بارش ہوئی وغیرہ ) ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 1488