کتب حدیثمختصر صحيح مسلمابوابباب: ایسا دم کرنے میں کوئی حرج نہیں ، جس میں شرک نہ ہو ۔
حدیث نمبر: 1462
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا عوف بن مالک اشجعی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` ہم جاہلیت کے زمانہ میں دم کیا کرتے تھے ؟ ہم نے کہا کہ یا رسول اللہ ! آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس بارے میں کیا فرماتے ہیں ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اپنے دم کو میرے سامنے پیش کرو ، دم میں کچھ قباحت نہیں اگر اس میں شرک کا مضمون نہ ہو ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 1462