کتب حدیثمختصر صحيح مسلمابوابباب: آدمی کا اپنے گھر والوں کو دم کرنا ، جبکہ وہ بیمار ہوں ۔
حدیث نمبر: 1460
ابوعبداللہ آصف
´ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ` جب ہم میں سے کوئی بیمار ہوتا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنا دایاں ہاتھ اس پر پھیرتے ، پھر فرماتے کہ ” اے مالک تو اس بیماری کو دور کر دے اور تندرستی دے تو ہی شفاء دینے والا ہے ، تیری ہی شفاء ہے ، ایسی شفاء دے کہ بالکل بیماری نہ رہے “ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بیمار ہوئے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی بیماری سخت ہوئی ، تو میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا ہاتھ ویسے ہی کرنے کو پکڑا جیسے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کیا کرتے تھے ( یعنی میں نے ارادہ کیا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہی کا ہاتھ پھیروں اور یہ دعا پڑھوں ) ، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا ہاتھ میرے ہاتھ میں سے چھڑا لیا پھر فرمایا کہ اے اللہ ! مجھے بخش دے اور مجھے بلند رفیق کے ساتھ کر ۔ ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا نے کہا کہ پھر جو میں نے دیکھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات ہو چکی تھی ۔ ( یعنی اس دعا کے ساتھ ہی اللہ تعالیٰ نے آپ کو اپنے پاس بلا لیا ) ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 1460
حدیث نمبر: 1461
ابوعبداللہ آصف
´ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یہ دم پڑھا کرتے کہ ” اے مالک ! تو اس بیماری کو دور کر دے ۔ شفاء تیرے ہی ہاتھ میں ہے ، اسے تیرے سوا کوئی کھولنے والا نہیں ہے “ ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 1461