حدیث نمبر: 1458
ابوعبداللہ آصف
´ام المؤمنین ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ` جب ہم میں سے کوئی بیمار ہوتا یا اس کو کوئی زخم لگتا ، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی شہادت کی انگلی کو زمین پر رکھتے اور فرماتے کہ ” اللہ کے نام سے ہمارے ملک کی مٹی ، کسی کے تھوک کے ساتھ ، اس سے ہمارا بیمار شفاء پائے گا اللہ تعالیٰ کے حکم سے “ ۔
حدیث نمبر: 1459
ابوعبداللہ آصف
´سیدہ خولہ بنت حکیم السلمیہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ` میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے کہ جو شخص کسی منزل میں اترے ، پھر کہے کہ ” میں تمام مخلوق کی شرارتوں سے اللہ تعالیٰ کے ان کامل التاثیر کلمات کی پناہ لیتا ہوں اس کی پیدا کی ہوئی ہر چیز کے شر سے بچنے کے لئے “ تو اس کو کوئی چیز نقصان نہ پہنچائے گی یہاں تک کہ اس منزل سے کوچ کرے ۔