کتب حدیثمختصر صحيح مسلمابوابباب: نظر بد کا دم ۔
حدیث نمبر: 1455
ابوعبداللہ آصف
´ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مجھے نظر ( لگ جانے کی وجہ سے ) دم کرنے کا حکم دیتے تھے ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 1455
حدیث نمبر: 1456
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے آل حزم کے لوگوں کو سانپ کے ( کاٹے کے ) لئے دم کرنے کی اجازت دی ۔ اور اسماء بنت عمیس رضی اللہ عنہا سے فرمایا کہ کیا سبب ہے کہ میں اپنے بھائی کے بچوں کو ( یعنی جعفر بن ابوطالب کے لڑکوں کو ) دبلا پاتا ہوں ، کیا وہ بھوکے رہتے ہیں ؟ اسماء رضی اللہ عنہا نے کہا کہ نہیں ، ان کو نظر جلدی لگ جاتی ہے ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ کوئی دم کر ۔ میں نے ایک دم آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے پیش کیا ، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ان کو دم کر دیا کرو ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 1456