کتب حدیثمختصر صحيح مسلمابوابباب: نظر بد لگ جاتی ہے اور جب تم کو غسل کرنے کا حکم دیا جائے تو غسل کرو ۔
حدیث نمبر: 1454
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ` آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : نظر سچ ہے ( یعنی نظر میں اللہ تعالیٰ کے حکم سے تاثیر ہے ) اور اگر کوئی چیز تقدیر سے آگے بڑھ سکتی تو نظر ہی بڑھ جاتی ( لیکن تقدیر سے کوئی چیز آگے بڑھنے والی نہیں ) ۔ جب تم سے غسل کرنے کو کہا جائے تو غسل کرو ۔ ( کیونکہ جس کی نظر بد لگ جائے ، اس کے غسل کے پانی سے نظر لگے ہوئے کو غسل کرا دیا جائے تو ٹھیک ہو جاتا ہے ) ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 1454