حدیث نمبر: 1451
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے نظر ، ڈنگ ( زہر ) اور نملہ کے لئے دم کرنے کی رخصت دی ۔ ( نملہ ایک پھنسی ہے جس میں جلن ہوتی ہے اور جگہ بدلتی رہتی ہے یا وہ پھنسیاں جو بغل میں ہوں ) ۔