کتب حدیثمختصر صحيح مسلمابوابباب: بچھو سے ڈسے ہوئے آدمی کو سورۃ الفاتحہ سے دم کرنا ۔
حدیث نمبر: 1449
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ میں سے کچھ لوگ سفر میں تھے اور عرب کے کسی قبیلہ کے پاس سے گزرے ، ان سے مہمان نوازی چاہی تو انہوں نے مہمانی نہ کی ۔ وہ کہنے لگے کہ تم میں سے کسی کو منتر یاد ہے ؟ ان کے سردار کو بچھو نے کاٹا تھا ۔ صحابہ میں سے ایک شخص بولا کہ ہاں مجھے منتر آتا ہے ۔ پھر اس نے سورۃ الفاتحہ پڑھ کر اسے دم کیا تو وہ اچھا ہو گیا ۔ پس انہیں بکریوں کا ایک گلہ دیا گیا ، تو انہوں نے نہ لیا اور یہ کہا کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھ لوں ۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آ کر بیان کیا اور کہا کہ یا رسول اللہ ! اللہ کی قسم میں نے کچھ نہیں کیا سوائے سورۃ الفاتحہ کے ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم مسکرائے اور فرمایا کہ تجھے کیسے معلوم ہوا کہ وہ منتر ہے ؟ پھر فرمایا کہ وہ بکریوں کا گلہ لے لے اور اپنے ساتھ ایک حصہ میرے لئے بھی لگانا ( کیونکہ قرآن نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل ہوا تھا ) ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 1449