کتب حدیثمختصر صحيح مسلمابوابباب: اللہ کے نام کا ” دم “ اور پناہ مانگنے کا بیان ۔
حدیث نمبر: 1447
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا عثمان بن ابی العاص ثقفی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اپنے ایک درد کی شکایت کی ، جو ان کے بدن میں پیدا ہو گیا تھا جب سے وہ مسلمان ہوئے تھے ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تم اپنا ہاتھ درد کی جگہ پر رکھو اور تین بار ( ( بسم اللہ ) ) کہو ، اس کے بعد سات بار یہ کہو کہ ” میں اللہ تعالیٰ کی پناہ مانگتا ہوں اس چیز کی برائی سے جس کو پاتا ہوں اور جس سے ڈرتا ہوں “ ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 1447