کتب حدیث ›
مختصر صحيح مسلم › ابواب
› باب: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو جبرائیل علیہ السلام کا دم کرنا ۔
حدیث نمبر: 1443
ابوعبداللہ آصف
´ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ` جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بیمار ہوتے ، تو جبرائیل علیہ السلام آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر یہ دعا پڑھتے کہ ” اللہ تعالیٰ کے نام سے میں مدد چاہتا ہوں وہ تم کو ہر بیماری سے اچھا کرے گا ، تم کو ہر حسد کرنے والے کی برائی سے محفوظ رکھے گا اور ہر بری نظر ڈالنے والے کی نظر سے تمہیں بچائے گا “ ۔
حدیث نمبر: 1444
ابوعبداللہ آصف
´عبدالعزیز بن صہیب ، ابونضرہ سے روایت کرتے ہیں اور وہ سیدنا ابوسعید رضی اللہ عنہ سے کہ` جبرائیل علیہ السلام رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اور کہنے لگے کہ اے محمد صلی اللہ علیہ وسلم ! تم بیمار ہو گئے ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ہاں ۔ سیدنا جبرائیل علیہ السلام نے کہا کہ ” میں اللہ تعالیٰ کے نام سے تم پر دم کرتا ہوں ہر اس چیز سے جو تمہیں ستائے اور ہر جان کی برائی سے یا حاسد کی نگاہ سے ، اللہ تمہیں شفاء دے اللہ کے نام سے میں تم پر دم کرتا ہوں “ ۔