کتب حدیثمختصر صحيح مسلمابوابباب: گھریلو گدھوں کا گوشت کھانے کی ممانعت ۔
حدیث نمبر: 1329
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابوثعلبہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان گدھوں کے گوشت سے منع کیا جو آبادی میں رہتے ہیں ( اور جنگل کا گدھا یعنی زیبرا بالاتفاق حلال ہے ) ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 1329
حدیث نمبر: 1330
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے خیبر فتح کیا تو گاؤں سے جو گدھے نکل رہے تھے ، ہم نے ان کو پکڑا ، پھر ان کا گوشت پکایا ۔ اتنے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے منادی نے آواز دی کہ خبردار ہو جاؤ کہ اللہ تعالیٰ اور اس کا رسول صلی اللہ علیہ وسلم دونوں تم کو گدھوں کے گوشت سے منع کرتے ہیں ، کیونکہ وہ ناپاک ہے اور اس کا کھانا شیطان کا کام ہے ۔ پھر سب ہانڈیاں الٹ دی گئیں اور ان میں گوشت ابل رہا تھا ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 1330