حدیث نمبر: 1319
ابوعبداللہ آصف
´جبلہ بن سحیم کہتے ہیں کہ` سیدنا ابن زبیر رضی اللہ عنہ ہمیں کھجوریں کھلاتے اور ان دنوں لوگوں پر ( کھانے کی ) تکلیف تھی ۔ ہم کھا رہے تھے کہ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سامنے سے نکلے اور کہنے لگے کہ دو دو کھجوریں ( ملا کر اکٹھی ) مت کھاؤ ، کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے منع کیا ہے مگر ( اس وقت کھاؤ ) جب اپنے بھائی سے اجازت لے لو ۔ شعبہ نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں اجازت لینے کا قول سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کا ہے ۔