حدیث نمبر: 1314
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک شخص نے دعوت کی تو میں بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ گیا ، شوربا آیا جس میں کدو تھا ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بڑے مزے سے کدو کھانا شروع کیا ۔ جب میں نے یہ دیکھا تو میں کدو کے ٹکڑے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف ڈالتا تھا اور خود نہیں کھاتا تھا ۔ سیدنا انس رضی اللہ عنہ نے کہا کہ اس روز سے مجھے کدو پسند آ گیا ۔